بہو کو سبق سکھانا ہے، بھارتی جوڑا امریکہ پہنچ گیا

0
3090
Indian couple reaches America to discipline daughter in law

تحریر: محمد لقمان
ساس بہو کا تنازعہ تو صدیوں پرانا ہے۔ مگر کیا ایک ساس 13 ہزار کلومیٹرز دور اپنی بہو کو سبق سکھانے کے لئے لاکھوں روپے خرچ کرسکتی ہے۔ بظاہر تو یہ بات مشکل لگتی ہے۔ مگر بھارتی پنجاب میں رہنے والی ساس بھُپِندر کلسی اور سُسر جسبِیر ایسا کرکے عالمی میڈیا میں خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ امریکی ریاست فلوریڈا کی پولیس کے مطابق 66 سالہ 66 سالہ جسبِیر کلسی اور ان کی 62 سال کی بیوی بھُپِندر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ہِلسبرو کاؤنٹی میں مقیم اپنے بیٹے دیوبیِر کی بیوی کو ‘نصیحت کرنے اور تمیز’ سکھانے کے لیے پنجاب سے گئے تھے۔ بی بی سی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بہو سِلکی گائند کے والدین کی جانب سے پیغام ملنے پر جب ایک پولیس والا وہاں پہنچا تو سِلکی کے جسم پر پٹائی کے نشان اور نیل پڑے ہوئے تھے۔ ان کے شوہر اور ساس سُسر کو زدوکوب سمیت کئی الزامات کا سامنا ہے۔ سُسر پر بہو کے گلے پر چھری رکھنے کا الزام بھی ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جب پولیس وہاں پہنچی تو ابتدائی طور 33سالہ سِلکی اور ایک سالہ بیٹی کو ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔
سِلکی گوئند نے اتوار کے روز عدالت میں سماعت کے دوران کہا کہ انھیں اپنے شوہر سے خطرہ ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق بہونے عدالت کو بتایا کہ’میں بہت ڈری ہوئی ہوں کیونکہ پچھلی رات اس نے ٹیلی فون پر دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے پولیس کو بتایا تو وہ مجھے قتل کر دے گا اور پھر خودکشی کر لے گا۔’
ملزمان پر زدوکوب، حبسِ بیجا میں رکھنے اور مدد کے لیے پولیس تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here